کیا ہونیوالا ہے۔۔۔!!! امریکی صدر کا مزید ایک ہزار فوجی کابل بھیجنے کا اعلان

کیا ہونیوالا ہے۔۔۔!!! امریکی صدر کا مزید ایک ہزار فوجی کابل بھیجنے کا اعلان

امریکہ (ویب ڈیسک)امریکی صدر نے کابل سے عملے کے انخلا کے لیے مزید ایک ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون  کا کہنا ہےکہ صدر جوبائیڈن نے امریکی اورافغان شہریوں کی واپسی کے لیے مزید ایک ہزار فوجی اہلکار بھیجنے کی منظوری دی ہے۔امریکی حکام کے مطابق مجموعی طور پر 6 ہزار امریکی فوجی اہلکار افغانستان بھیجے جائیں گے، افغانستان سےمحفوظ مقام پر منتقل ہونے والوں کو ائیرپورٹ پر اکٹھا کیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ کابل ائیر پورٹ کو محفوظ رکھنے کی کوششیں جاری ہیں، امریکی و اتحادی عسکری اور سول عملے کا بحفاظت انخلا چاہتے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں میں 6 ہزار امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے، افغانستان کا ائیر ٹریفک کنٹرول بھی سنبھال لیا جائے گا جب کہ افغانستان میں امریکی شہریوں اور افغان اسٹاف کو فیملیز سمیت ملک سے نکالا جائے گا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے