ملتان سمیت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ،ڈاکٹرز اور عملے کی چھٹیاں منسوخ

ملتان سمیت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ،ڈاکٹرز اور عملے کی چھٹیاں منسوخ

ملتان( ویب ڈیسک )محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر کسی بھی ہنگامی و ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں9 اور 10 محرم کو ہائی الرٹ رہے گا۔ڈاکٹروں وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔آج 9 محرم(18 اگست،بدھ)اور کل10 محرم(19 اگست،جمعرات)کو سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسیں ہائی الرٹ رہیں گے۔ہسپتالوں میں ضروری مشینری و آلات کو فعال رکھنے،ادویات،خون کی بوتلوں کا سٹاک رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔محکمہ صحت دفتر اور نشتر ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔محکمہ صحت عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلع بھر میں 30 سے زائد میڈیکل کیمپ قائم کرے گا۔جہاں ڈاکٹرز بمعہ پیرامیڈیکل سٹاف،ادویات ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔9 محرم کو مین مارکیٹ ممتازآباد،10 محرم کو چوک گھنٹہ گھر،چوک بازار،دولت گیٹ،حرم گیٹ،سورج میانی،کچہری روڈ آستانہ لعل شاہ،شجاع آباد،جلالپور پیروالہ سمیت مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔محکمہ صحت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں،مراکز صحت میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔ہسپتالوں میں اضافی بستر مختص اور ادویات،خون کی بوتلوں کا سٹاک رکھا جائے گا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے