معروف بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن انڈسٹری میں آنے سے قبل کیا کرتی تھیں؟

معروف بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن انڈسٹری میں آنے سے قبل کیا کرتی تھیں؟

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارت کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بالی وڈ میں آنے سے پہلے ریسٹورینٹس میں گانے گایا کرتی تھیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شروتی ہاسن نے بتایا کہ میں مشہور ہونے سے پہلے ممبئی کے علاقے جوہو کے ایک ریسٹورینٹ میں انگریزی گانے گاتی تھی لیکن میرے مداح اس بات سے واقف نہیں ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ شروتی ہاسن اس بات کا اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ اپنے بل خود ادا کرتی ہیں،اس معاملے میں والد یا والدہ ان کی مدد نہیں کرتے۔خیال رہے بالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ شروتی ہاسن نامور بھارتی اداکار اور سیاستدان کمل ہاسن کی بیٹی ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے