پیار اپنی جگہ لیکن میں شوہر کی خدمت نہیں کروں گی۔۔۔میاں کی خدمت سے صاف انکار کرتی اداکارائیں

پیار اپنی جگہ لیکن میں شوہر کی خدمت نہیں کروں گی۔۔۔میاں کی خدمت سے صاف انکار کرتی اداکارائیں

شادی ایک باہمی تعلق ہے جس میں میاں اور بیوی دونوں کو ہی ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا ہوتا ہے۔۔۔ ایک دوسرے کی تکلیف، خوشی اور زندگی کا حصہ بننا پڑتا ہے۔۔۔لیکن عورت مارچ کے بعد بہت ساری خواتین نے اس بات کو بہت بڑا مسئلہ بنا لیا ہے کہ ہم اپنے شوہر کے کام نہیں کریں گی۔۔۔شوہر اپنی کسی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹے گا لیکن ہم بھی کچھ نہیں کریں گی۔۔۔ شوبز میں تو ایسے کئی نام ہیں جو اس پالیسی پر عمل کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔ نادیہ حسینماڈل، اداکارہ نادیہ حسین کو تو لوگ ہر میدان میں باکمال پاتے ہیں۔،۔ وہ بہترین بیوٹیشن ہیں، ماڈل ہیں، اداکارہ ہیں ، ماں ہیں۔۔۔لیکن جب ان سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ آپ اپنے شوہر کے کام کرتی ہیں تو نادیہ نے فورا کہا کہ کیوں کروں گی میں ان کے کام۔۔۔ یہ کوئی بچہ ہے جسے سنبھالوں۔۔۔وہ خود اپنے کام کرسکتا ہے۔۔۔ اس وقت نادیہ کے شوہر بھی وہیں موجود تھے اور وہ مسکراتے رہے اس بات پر۔۔۔نادیہ حسین کا ماننا ہے کہ جب عورت گھر اور نوکری سنبھال سکتی ہے تو مرد بھی کر سکتا ہے اس لئے میں میاں کی خدمت نہیں کروں گی عفت عمر عفت عمر اپنے ڈیجیٹل شو میں بھی جب کسی مہمان کو بلاتی ہیں تو لازمی عورت مارچ کے حوالے سے سوال ضرور کرتی ہیں۔۔۔عفت عورت مارچ کی ایک بہت بڑی نمائندہ ہیں لیکن وہ یہ بھی چاہتی ہیں کہ وہ جس کا بھی انٹرویو کریں وہ ان کے ساتھ ہاں میں ہاں ملائے۔۔۔ ایمان علی نے تو صاف کہہ دیا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اس میں کوئی برائی نہیں اگر کھانا گرم کردے گی عورت، یا روٹی پکا دے گی۔۔۔ مرد کی قربانیوں کو بھی سوچا کریں۔۔۔عفت عمر نے تو یہ عہد کیا ہے کہ پیار اپنی جگہ لیکن میاں کی خدمت نہیں کریں گی- عائشہ عمر ماڈل، اداکارہ عائشہ عمر کو بھی حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر جو شادی ہی اسی مقصد سے کرتے ہیں کہ گھر میں کوئی کام کرنے والا نہیں۔۔۔ ان کے نزدیک عورت اور مرد دونوں ہی برابری سے خواب دیکھتے ہیں تو پھر ایک پر پابندیاں کیوں۔۔۔عائشہ عمر کا تو کوئی ارادہ نہیں کہ وہ اپنے شوہر کی خدمت کریں یا ان کے لئے کھانے گرم کریں-

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے