اداکارہ ثناءجاوید کی ایسی تصویر سامنے آگئی جس سے سوشل میڈیاپرتنقید کاطوفان آگیا

اداکارہ ثناءجاوید کی ایسی تصویر سامنے آگئی جس سے سوشل میڈیاپرتنقید کاطوفان آگیا

کراچی (ویب ڈیسک)ملکی معروف اورخوبرواداکارہ ثنا ء جاوید نے اپنے کیرئیرکے آغاز میں ہی اتنی کامیابیاں سمیٹ لی ہیں جس کے بعد اب بھی وہ لگن اورمستقل مزاجی سےکام کرتی ہیں۔اپنی اداکاری کے حوالے سے  اداکارہ نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں ملنےوالے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائوں اور وہ اس وقت تک میرے پرستاروں کے ذہنوں پرنقش رہے جب تک میرا کوئی نیا پراجیکٹ آن ایئر نہ ہو جائے ۔ دیگر اداکاروں کی طرح اداکارہ ثناء جاوید کا بھی نیا فوٹو شوٹ ہوا ہے جس میں وہ ایک لال رنگ کی ساڑھی پہنی دکھائی دی ہیں۔اداکارہ کے اس فوٹو شوٹ میں ان کے لباس کا گلا کافی زیادہ کھلا ہوا ہے پر صارفیین نے بہت تنقید کی ہے ۔ صارفین نے اداکارہ کے شوہر عمیر جیسوال کو بھی پوسٹ پر کمنٹس کے ذریعے تنقید کا نشانا بنایا ہے ۔اسکے بعکس اداکارہ کے اس شوٹ کو بہت سے لوگوں نے بے حد پسند بھی کیا ہے اور ان کی خوبصورتی کی داد رسی بھی کی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ثنا جاوید نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شوبز میں بعض لوگوں کو جو کامیابی کئی سال گزارنے کے بعد ملتی ہے وہ مجھے اپنے کرئیر کے آغاز پر ہی مل گئی ہے اور میں اس کے بعد غافل ہونے کی بجائے مزید محنت سے کام کر رہی ہوں اور اپنے موجودہ مقام کو نہ صرف برقرار رکھوںگی بلکہ اس میں مزید بہتری بھی لانے کا عزم کر رکھاہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے