ساڑھے پانچ کروڑ سے زیادہ افراد ویکسین لگوا چکے ہیں، اسد عمر

ساڑھے پانچ کروڑ سے زیادہ افراد ویکسین لگوا چکے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے بچاو  کی ویکسین لگانے کا ریکارڈ بن گیا ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد نے ویکسین کی خوراکیں لگوائی ہیں۔ یہ تعداد ملک بھر میں یومیہویکسی نیشن کی اب تک سب سے زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر 5 کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 137 شہری ویکسین کی خوراکیں لگوا چکے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے ایک مرتبہ پھر سے بھرپور اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس اوپیز سے پر عمل کریں اور جلد از جلد ویکسین لگوائیں تا کہ اس موذی وبا سے جان چھڑائی جا سکے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے