وزیراعظم نے اہم ترین منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیا ، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

وزیراعظم نے اہم ترین منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیا ، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خا ن نےسیالکوٹ کھاریاں موٹروےکاسنگ بنیادرکھ دیا، موٹروے کی تکمیل سےمسافروں کی آمدو رفت اور سیالکوٹ کی صنعتوں میں تیارمصنوعات کونقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کھاریاں موٹروےکاسنگ بنیادرکھنےکی تقریب کاانعقاد کیا گیا ، تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کا سنگ بنیاد رکھا سیالکوٹ کھاریاں موٹروے وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی وےاتھارٹی کا منصوبہ ہے۔سیالکوٹ کھاریاں موٹروےمنصوبہ 69کلومیٹرپرمحیط ہے ، منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت 2 سال میں مکمل کیاجائےگا ، موٹروے کی تکمیل سےمسافروں کی آمدو رفت اور سیالکوٹ کی صنعتوں میں تیارمصنوعات کونقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے