ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 79 افراد جاں بحق

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 79 افراد جاں بحق

اسلام آباد(ویب ڈیسک)این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 53 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 980 کورونا مثبت کیسز سامنے آئے​​​​​​​جب کہ مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث79 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہزار 114 تک پہنچ گئی ہے جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11 لاکھ 75 ہزار 558 ہوگئی ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے