”آپ کا مسئلہ کیا ہے“ نادیہ حسین کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

”آپ کا مسئلہ کیا ہے“ نادیہ حسین کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

کراچی(ویب ڈیسک)اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اداکارہ نادیہ حسین کے سوشل میڈیا پربڑی تعداد میں مداح ہے جو اپنی ہر دلعزیزاداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز کابے چینی سے انتظار کرتے ہیں ،نادیہ حسین وقفے وقفے سے اپنی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو جاتی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو ڈالی ہے جس میں نادیہ حسین خوب بنی سنوریہوئی ہیں اور خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں،اپنی ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہے کہ میں کب سے پوچھے جا رہی ہوں ،تمہاری لائف کی سب سے بڑی پرابلم کیا ہے،تب سے مجھے ہی دیکھے جا رہے ہو،کچھ بولتے کیوں نہیں ،ارے بتا بھی دو ۔ نادیہ حسین کے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالتے ہی لائکس کا ڈھیر لگ گیا اور کمنٹس بکس تبصروں سے بھر گیا ہے، اداکارہ کے مداح ان کی اس ویڈیو سے بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے