سنجے کے بچوں کو فلم ’سنجو‘ کیوں پسند ہے؟بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی

سنجے کے بچوں کو فلم ’سنجو‘ کیوں پسند ہے؟بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے بچوں کو فلم ’سنجو‘ بہت پسند ہے کیونکہ وہ کبھی اپنے دادا، دادی سے نہیں ملے اور فلم میں اُن کے کردار دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سنجے دت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بچوں کے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ اُن کے بچوں کو فلم ’سنجو‘ کیوں پسند ہے۔ سنجے دت نے کہا کہ ’میرے بچوں کی پسندیدہ فلم سنجو ہے! بدقسمتی سے، وہ اپنے دادا دادی سے نہیں ملے اور اس فلم کو دیکھ کر، وہ اُنہیں محسوس کرتے ہیں اور اُن سے متعلق مجھ سے کئی سوالات کرتے ہیںجب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے تین بچوں میں کس کے اداکار بننے کا زیادہ امکان ہے تو سنجے دت نے کہا کہ ’میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ میرے تینوں بچے خوش رہیں اور جو کچھ بھی کریں اس کے بارے میں پُرجوش رہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے