جھوٹی اورجعلی تبدیلی سےپاکستان کی جان جلد چھوٹنے والی ہے،مریم نواز

جھوٹی اورجعلی تبدیلی سےپاکستان کی جان جلد چھوٹنے والی ہے،مریم نواز

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر کونے میں ناکام ہوچکی ہے،جھوٹی اورجعلی تبدیلی سےپاکستان کی جان جلد چھوٹنے والی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب الیکشن کا اعلان ہوگاتو ن لیگ اپنے امیدواروں کے نام بتائے گی،پارٹی شہبازشریف کووزیراعظم نامزدکرتی ہےتوہم سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میرے وکیل نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کر لی ہے جبکہ میں نے امجد پرویز کو کہا ہے کہ آپ ہی میرے وکیل ہیں۔میرے خلاف یہ کیس انتقام پرمبنی ہے،عوام کے سامنے کیس کا کچا چٹھا سامنے لانا چاہتی ہوں،عدالت اور قوم کے سامنے حقائق آنے چاہیئں کہ میرے خلاف کیس کیسے بنے ،عدالت سے حقائق سامنے لانے کے لیے وقت مانگاہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چودھری نثار کے پیپلز پارٹی سےمتعلق بیان پر تبصرہ نہیں کرناچاہتی۔جبکہ مریم نواز نے پیپلزپارٹی سے متعلق سوالات کے جواب دینے سے گریزکیا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے