نیپراقوانین کی کھلی خلاف ورزیوں کا سکینڈل چور حکومت کی نئی ڈکیتی ہے ، مریم اورنگزیب

نیپراقوانین کی کھلی خلاف ورزیوں کا سکینڈل چور حکومت کی نئی ڈکیتی ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیپرا قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں کے سکینڈل کوچور حکومت کی نئی ڈکیتی قرار دے دیا۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ  8 ماہ میں 36 اور 37 دنوں کے بل بھجوانا دن دیہاڑے ڈکیتی اور عوام کولوٹنے کے مترادف ہے 31 دن کے بجائے غریب عوام کی جیب کاٹنے کا یہ نیا حربہ کس مجرمانہ ذہن کی ایجاد ہے؟انہوں نے کہا کہ عمران صاحب بتائیں انکی قیادت میں ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج مسلط ہے عمران صاحب کی قیادت میں عوام کی جیب کاٹنے کے لئے ہر روز، ہر ہفتے، ہر مہینے ایک نئی واردات ہورہی ہے ایسی ہی واردات اس سے پہلے گیس کے بلوں میں بھی ڈالی گئی۔انہوں نے کہاکہ ایک وزیر نے اعتراف کیا، لیکن عمران صاحب نے تقریر کے سوا کچھ نہ کیا ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام کی ہر روز جیب کٹ رہی ہے اور عمران صاحب جیب کاٹنے والوں کو سامنے بٹھا کر تقریریں فرمارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی جیب کبھی آٹا، کبھی چینی، کبھی بجلی اور گیس میں کاٹی جارہی ہے اور کبھی دوائی میںانصاف کی باتیں کرنے والے عمران صاحب عوام کے ساتھ اس کھلی ناانصافی پر چُپ کیوں ہیں؟

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے