مریم نواز کابیان مودی سرکار کی پاک دشمن پالیسیوں کی تائید ہے ،زرتاج گل

مریم نواز کابیان مودی سرکار کی پاک دشمن پالیسیوں کی تائید ہے ،زرتاج گل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہےکہ مریم نواز کا افغانستان کے تناظر میں پاکستان کی حکمت عملی پرتنقیدبھارت کے سازشی بیانیہ کا حصہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ۔ وزیرمملکت زرتاج گل نے کہنا تھا کہ مریم صفدر کا افغانستان کے تناظر میں حکومت پاکستان کی حکمت عملی کے بارے میں بیان ہندوستان کے بیانیئے اور حملے کو مضبوط کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس خاتون کے بیانات مسلسل مودی سرکار کی پاک دشمن پالیسیوں کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نااہل مجرمہ اپنے مودی کے یار والد کی مرضی سے ہی بھارت کی زبان بولتی ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے