عزت بچانے کیلئے کئی مرتبہ خود کو کار کی ڈگی میں چھپایا، بھارتی اداکارہ کے انکشاف نے کھلبلی مچادی

عزت بچانے کیلئے کئی مرتبہ خود کو کار کی ڈگی میں چھپایا، بھارتی اداکارہ کے انکشاف نے کھلبلی مچادی

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی اسٹارجھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ کئی دفعہ انہیں عزت بچانے کے لئے گاڑی کی ڈکی میں چھپنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جھانوی کپورنے کہا کہ ان کی گاڑی میں ہمیشہ ایک کمبل ہوتا ہے تاکہ وہ فوٹو گرافرز اور سب کی نظروں سے بچ کر نکل سکیں اورکسی ایسی جگہ ہوں جہاں ا نہیں نہیں ہونا چاہیے یا ایسے شخص کے ساتھ ہوں جس کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ جھانوی کی ٹرینر نمرتا نے بتایا کہ جھانوی ایک بار جم سے باہر نکل رہی تھیں لیکن وہ نہیں چاہتی تھیں کہ فوٹوگرافر ان کے تصاویر لیں۔ جس کی وجہ جھانوی نے یہ بتائی کہ انہیں اس دن جم میں نہیں بلکہ گھر پر ہونا چاہیے تھا۔ٹرینر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جھانوی نے مجھ سے کہا کہ نمو تمہیں میری مدد کرنا ہوگی، وہ میری تصویر نہ کھینچیں، وہ مجھے نہ دیکھیں۔ پھر ہم نے انہیں دوسرے رستے سے گاڑی میں بھیجا اور مجھے برا بھی محسوس ہو رہا تھا کیونکہ وہ فوٹوگرافرز اچھے لوگ تھے لیکن اس وقت صورتحال ہی ایسی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ واقعی موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر ہمارا پیچھا کر رہے تھے اور پھر ہمیں ایک جگہ رکنا پڑا۔ آپ کو شاید معلوم نہیں کہ مجھے کتنی بار اپنی گاڑی کی ڈگی میں چھپنا پڑا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے