علی ظفر کردار کشی کیس:عفت عمر اور علی گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

علی ظفر کردار کشی کیس:عفت عمر اور علی گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(ویب ڈیسک)سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر کی کردار کشی کے کیس میں عفت عمر اور علی گل کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان نے کیس کی سماعت کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔ جس میں اداکارہ عفت عمر کو ملزمہ قرار دے کر لکھا گیا ہے کہ وہ پیشی پر حاضر نہیں ہوئیں اور اس کا کوئی قانونی جواز بھی پیش نہیں کرسکیں۔عدالت نے حاضری سے استشنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عفت عمر کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے
 اور آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے عدم پیشی پر علی گل پیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ میشا شفیع سمیت دیگر پر الزام ہے کہ انھوں نے اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی اور وہ اپنے موقف کے حق میں شواہد پیش نہ کر سکے ۔ اس کیس کا چالان ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کروادیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے