نواز شریف اسی سال واپس آرہے ہیں ، ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے بڑا دعویٰ کرلیا

نواز شریف اسی سال واپس آرہے ہیں ، ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے بڑا دعویٰ کرلیا

لاہور ( ویب ڈیسک) نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ، مسلم لیگ  ن  کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاویدلطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف عوام کی قیادت کرنے کے لئے اسی سال اپنی مرضی سے واپس آرہے ہیں۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی نے بتایا کہ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ یہ حکومت نواز شریف کو منت کر واپس لائے گی اور چوتھی بار وزیر اعظم بھی منتخب ہونے دیں گے، نواز شریف پاکستانی قوم کو اس بھنور میں پھنسے دیکھ کر باہر نہیں رہ سکتے۔انکا کہنا ہے کہ آج بھی مجھے پتہ ہے کہ نیب کی میرے ساتھ محبت کیوں بار بار جاگ اٹھتی ہے، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ میں غدار کیوں بنا ہوں، میں 2000ءمیں بھی نیب کو بھگت چکا ہوں۔اب مجھے پیش ہوتے ہوئے 3 سال ہو گئے ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے