صباقمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

صباقمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور (ویب ڈیسک) لاہورکی عدالت نے مسجد کا تقدس پامال کرنے سے متعلق کیس میں اداکارہ صبا قمراورگلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے صبا قمراوربلال سعید کے وکیل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔ وارنٹ 30 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکےجمع کروانے کے عوض منسوخ کیے گئے۔ گزشتہ سماعت میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے صبا قمر اوربلال سعید کی عدم حاضری پر6 اکتوبر کیلئے دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےتھے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے