خاتون کے اصرار پر سانپ گھر سے باہر نکل گیا، یقین نہ آئے تو ویڈیو دیکھ لیں

خاتون کے اصرار پر سانپ گھر سے باہر نکل گیا، یقین نہ آئے تو ویڈیو دیکھ لیں

 ویسے تو سپیرا ہی سانپ کو قابو کرنے کا طریقہ جانتا ہے اور سانپ بھی اس کی بانسوری کی آواز پر خاموش ہوجاتا ہے یا جھومتا ہے اور اسی کا کہنا مانتا ہے۔ لیکن اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آٸی ہے جس میں سانپ ایک خاتون کی بات سن کر وہاں سے چلا جاتا ہے۔بھارتی ریاست تامل ناڈو کےضلع کوئمبٹور میں خاتون کی ایک حیران کن ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون نے گھر میں موجود سانپ کو بھگانے کے لیے گفتگو کی اور وہ کسی کو بنا نقصان پہنچاچلا گیا۔ یوں تو سانپ دیکھ کر اچھے اچھوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں لیکن خاتون نے ہمت کے ساتھ سانپ کو بالکل اطمینان کے ساتھ اپنے گھر سے باہر نکال دیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مذکورہ خاتون اپنے گھر میں موجود سانپ کو نکالنے کے لیے چھڑی تھامی ہوئی ہے اور اس سے بات چیت بھی کر رہی ہے۔خاتون بات چیت کے دوران سانپ کو دودھ پلانے کا بھی وعدہ کرتی ہےویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے بعد میں گھر کا دروازہ کھولا اور سانپ کسی کو نقصان پہنچائے بغیر گھر سے باہر نکل گیا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے