کوئی دن والدہ کی یاد کے بغیر نہیں گُزرتا: مریم نواز

کوئی دن والدہ کی یاد کے بغیر نہیں گُزرتا: مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنی والدہ کی یاد میں جذباتی ہوگئیں۔مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی مرحومہ والدہ بیگم کلثوم  کی کچھ یادگار تصویریں شیئر کی ہیں۔ ٹوئٹرپر شیئر کی گئی پہلی تصویر میں بیگم کلثوم کو میاں نواز شریف کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ اکیلی ہیں۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا جب میں نے آپ کو یاد نہ کیا ہو۔‘اُنہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے بغیر زندگی پہلے جیسی نہیں رہی اور نہ رہے گی۔‘مریم نواز نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ! آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے، آمین۔‘واضح رہے کہ بیگم کلثوم کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے سال 2011 میں انتقال کرگئی تھیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے