پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا معاملہ، صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کردیا

پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا معاملہ، صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی کابینہ میں ردوبدل کا معاملہ زور پکڑ گیا صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان کووزارت سے مستعفی ہونے کیلئے استعفیٰ پیش کردیا۔اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب کابینہ میں ردوعمل کے معاملات چل رہے تھے ، اور آج یہ بات سامنے آئی ہے کہ سینئر صوبائیوزیر علیم خان نے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل علیم خان کی تین ملاقاتیں وزیر اعظم سے ہو چکی ہیں، اور چند روز قبل علیم خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کیا تھا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے علیم خان کو استعفیٰ واپس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ دن آپ انتظار کریں ، جب میں بتاؤں گا تو آپ استعفی دے دینا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے