نواز شریف کی اہلیہ کیساتھ جوانی کی تصویر وائرل

نواز شریف کی اہلیہ کیساتھ جوانی کی تصویر وائرل

لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے نانا، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور اُن کی مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔نکاح کے بعد سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والے جنید صفدر نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نانا اور نانی کی حسین یاد شیئر کردی۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں نواز شریف اور بیگم کلثوم کسی پہاڑی علاقے میں موجود ہیں، سابق وزیراعظم نے موسم سرما کی مناسبت سےلباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔ جنید صفدر نے اپنے نانا نانی کے نام خصوصی کیپشن لکھا کہ ’جب جب میرے ترانے دُنیا نے گنگنائے، مجھے تُم یاد آئے۔‘واضح رہے کہ بیگم کلثوم کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے سال 2011 میں انتقال کرگئی تھیں۔یاد رہے کہ 22 اگست اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے جبکہ ان کی والدہ مریم نواز شریک نہ ہو سکیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے