میرا ملک نئی اور مثبت سمت کی جانب گامزن ہے ، گزشتہ تین سالوں میں بہت سی مثبت تبدیلیان آئیں ہیں ، صدر عارف علوی

میرا ملک نئی اور مثبت سمت کی جانب گامزن ہے ، گزشتہ تین سالوں میں بہت سی مثبت تبدیلیان آئیں ہیں ، صدر عارف علوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے موثراندازمیں بھارت کاچہرہ بے نقاب کیا، بھارت نے پاکستان کے ہرمثبت قدم کامنفی جواب دیا، بھارت نے فضائی حدودکی خلاف ورزی کی تومنہ توڑجواب دیاگیا،بھارتی پائلٹ کوجذبہ خیرسگالی کے تحت واپس بھیجااس کوغلط اندازدیا گیا، کشمیرکے حوالے سے پاکستان اپنے اصولی موقف پرقائم ہے، بھارت میں ہندوتوا سوچ سے علاقائی سالمیت کوخطرہ ہے، بھارت کئی سال سے تخریب کاروں کاسہولت کار بنا ہوا ہے بھارت میںایٹمی موادکی چوری پردنیاکوخاموش نہیں رہناچاہیے۔صدر مملکت کا کہناتھا کہ بھارت کبھی کامیاب نہیں ہوگا،پاک چین دوستی مزیدمضبوط ہوگی، بھارت شروع سے پاک چین راہداری کو سبوتاژکرناچاہتاہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکہا کہ میرا ملک نئی اور مثبت سمت کی جانب گامزن ہے ، گزشتہ تین سالوں میں بہت سی مثبت تبدیلیان آئیں ہیں ، آج کی تقریر ان کا احاطہ کرنے کی کوشش ہو گی ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے