جعلی خبروں پر پابندی لگانی ہے تو شروعات پی ٹی آئی اور فواد چوہدری سے ہونی چاہیے،رانا ثنا اللہ

جعلی خبروں پر پابندی لگانی ہے تو شروعات پی ٹی آئی اور فواد چوہدری سے ہونی چاہیے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جعلی خبروں پر پابندی لگانی ہے تو شروعات پی ٹی آئی اور فواد چوہدری سے ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور فواد چودھری پر میڈیا میں پابندی لگ جائے تو فیک نیوز کا خاتمہ ہو جائے گا۔ صوبہ پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ میاں شہباز شریف نےجو کہنا تھا اور کرنا تھا وہ کردیا، اب آپ شہباز شریف کے نام کی گردان کرتے رہیں۔لیگی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران نیازی اور ان کے کارندوں کے مقدر میں شہباز شریف سے حسد کرنا لکھا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہباز شریف سے کرائے کے ترجمان گھبرائے ہوئے کیوں ہیں؟ سب جانتے ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے