پرانے ایڈرائیڈفونز پریوٹیوب،گوگل پلے سٹورسمیت دیگر سروسز رواں ماہ بند ہوجائینگی

پرانے ایڈرائیڈفونز پریوٹیوب،گوگل پلے سٹورسمیت دیگر سروسز رواں ماہ بند ہوجائینگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  جو صارفین سالوں پرانے اینڈرائیڈ فون کو استعمال کررہے ہیں تو ان کا نیا فون لینے کا وقت آگیا ہے۔گوگل کی جانب سے اس کی متعدد اہم ایپس جیسے جی میل، یوٹیوب، گوگل میپس اور دیگر کو پرانے ایڈرائیڈ فونز میں 27 ستمبر سے بلاک کردیا جائے گا۔اینڈرائیڈ 2.3.7 پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کو سروسز کی فراہمی معطل کر دی جائیں گی،اینڈرائیڈ 2.3 یا اینڈرائیڈ جنجر بریڈ کو گوگل کی جانب سے دسمبر 2010 کو متعارف کرایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے پہلے ہی اینڈرائیڈ کے اس ورژن کی سپورٹ ختم کی جاچکی ہے۔ جبکہ اینڈرائیڈ نے گزشتہ ماہ اگست میں تصدیق کی تھی کہ وہ پرانے اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔27 ستمبر کے بعد سے تمام صارفین ان ڈیوائسز پر گوگل اکاؤنٹ پر بھی سائن ان نہیں ہوسکیں گے اور کوشش کرنے پر ان کے سامنے یوزر نیم اور پاس ورڈ ایرر آئے گا۔ اسی طرح گوگل کی دیگر مقبول ایپس یوٹیوب، گوگل پلے اسٹور، گوگل میپس، جی میل اور دیگر بھی کام نہیں کرسکیں گی۔ ان ایپس کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 3.0 اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 3 ارب سے زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کام کررہی ہیں تو ہزاروں صارفین پر اس تبدیلی کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے