کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ فیصلہ ہوگیا

کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ فیصلہ ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہےکہ حکومت نے 24 اضلاع میں 4ستمبر کو کچھ بندشیں لگائی تھیں، 24 اضلاع میں سے 18 میں بہتری نظر آرہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا 5300 مریض ہسپتالوں میں آکسیجن پر موجو دہیں،کوشش ہے کہ آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے۔ لاپرواہی اور ایس اوپیز کو نظر انداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنی،چند ہفتوں میں آکسیجن کی مانگ میں دوگنا اضافہ ہوچکاہے جبکہ صورتحال بہتر بھی ہوئی اور خطرہ ختم نہیں ہوا۔اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ24 اضلاع میں سے 18 میں بہتری نظر آرہی ہے جبکہ 6 اضلاع میں انتہا درجے کی بندشیں قائم رہیں گی۔ پنجاب کے 5 اضلاع لاہور ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات میں بندشیں قائم رہیں گی۔ ان اضلاع کے علاوہ 16ستمبرسے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے