کورونا پابندیوں کا خاتمہ، ڈاکٹر فیصل سلطان نے اہم اعلان کردیا

کورونا پابندیوں کا خاتمہ، ڈاکٹر فیصل سلطان نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے کورونا پابندیوں کے فوری خاتمے کا امکان مسترد کردیا اور کہا کورونا سے متعلق نافذ پابندیاں جاری رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص اضلاع میں نافذکوروناپابندیوں کےخاتمے کافوری امکان نہیں موجودہ صورتحال میں کورونا پر قابو پانے کی بات قبل از وقت ہے، کوروناسے متعلق نافذ پابندیاں جاری رہیں گی۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوروناویکسین کا وسیع ذخیرہ دستیاب ہے، ویکسین کورونا کے خلاف جنگ میں اہم ترین ہتھیار ہے، حکومت کورونا ویکسینیشن کی موجودہ رفتار سے مطمئن ہے اور ویکسینیشن کیلئےمقررہ ہدف کےحصول میں کامیاب ہوگی کوروناویکسینیشن کی موجودہ شرح تسلی بخش ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں بتدریج بہتری آئی ہے، گزشتہ چند روز کے دوران ملک میں کورونا کیسز کم ہوئے ہیں، لاہورسمیت بعض شہروں میں کیسز میں کمی نہیں آئی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے