بلاول نے حکومت کیخلاف چیخ چیخ کر اپنے پھیپھڑے خراب کرلیے ہیں، فیاض الحسن چوہان

بلاول نے حکومت کیخلاف چیخ چیخ کر اپنے پھیپھڑے خراب کرلیے ہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور(ویب ڈیسک) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول نے حکومت کے خلاف چیخ چیخ کر اپنے پھیپھڑے خراب کر لیے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پیپلز پارٹیایک بھی سیٹ نہ لے سکی، سندھ میں بدانتظامی، کرپشن اور نااہلی عروج پر ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے ذریعے دیہی اور شہری علاقوں میں پی ٹی آئی ووٹ بینک بڑھنے یا کم ہونے سے متعلق حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے