بہاولنگر: میکلوڈ گنج کی بستی نیواسماعیل پور رتیکا پل پر نئی نویلی دلہن نے فورڈ فواہ کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

بہاولنگر: میکلوڈ گنج کی بستی نیواسماعیل پور رتیکا پل پر نئی نویلی دلہن نے فورڈ فواہ کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

بہاولنگر (پاپولرنیوز) بہاولنگر کے نواحی علاقہ میکلوڈ گنج کی بستی نیواسماعیل پور رتیکا پل پر نئی نویلی دلہن نے فورڈ فواہ کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون  کی شادی  صرف چند روز قبل  ہوئی تھی اور وہ اسماعیل پور رتیکا سے واپس آ رہی تھی کہ مبینہ طور پر نہر میں کود کر خودکشی کر لی۔ ریسکیو ٹیم نے شام تک خاتون کی لاش تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھا لیکن لاش نا ملنے پر آج دوبارہ تلاش شروع کردی ہے ، نئی نویلی دلہن چلتے موٹرسائیکل سے اتری اور نہر چھلانگ لگانے پر متعدد آرا سامنے آرہی ہیں۔ کچھ کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ نفسیاتی مسائل تھے اور وہ ذہنی مریض تھی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close