پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

گاڑیوں کو نمبر پلیٹس کے اجراء اور سمارٹ کارڈز کی فراہمی کا سلسلہ بحال

اپنی تحاریر 03405074297 پر وٹس ایپ کریں پاپولر نیوز جہاں خبر وہاں پاپولر

گاڑیوں کو نمبر پلیٹس کے اجراء اور سمارٹ کارڈز کی فراہمی کا سلسلہ بحال

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت گاڑیوں کو نمبر پلیٹس کے اجراء اور سمارٹ کارڈز کی فراہمی کا سلسلہ بحال ہو چکاہے۔جون میں سمارٹ کارڈز کے دسمبر 2020تک زیر التواء 5لاکھ کیس نمٹائے جا چکے ہیں۔اس دوران اب تک 40,000سے زائد گاڑیوں کو نمبر پلیٹس جاری کی گئیں ہیں۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کے لیے نادرہ کے ساتھ معاہدہ کیا جا رہا ہے جبکہ برقی گاڑیوں کی نیلامی کے الیکٹرانک سسٹم کے اطلاق کے لیے پالیسی کا مسودہ کابینہ سے منظوری کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔ صوبے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت 9سروس سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔ منشیات پر کنٹرول کے لیے ایکسائز کے موجودہ قانون اور پنجاب گورنمنٹ کے رولز آف بزنس میں ترامیم متعارف کروائی جا رہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے آج وزیر اعلیٰ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے زیر اہتمام محکموں کی کارکردگی کے جائزہ حوالے سے تشکیل شدہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارکردگی کے جائزہ کے دوران کیا۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس حافظ ممتاز، سیکرٹری خزانہ افتخار علی سہو، وزیر اعلیٰ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے ہیڈ فضیل آصف، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ایس این جی پروگرام ہیڈ، چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی زین العابدین ساہی، سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شریک تھے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس کی پوسٹ آفس سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں منتقلی کانوٹیفیکیشن کیا جا چکا ہے۔پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کے نظام کو موثر بنانے کے لیے غیر منقولہ شہری جائیداد کے ایکٹ1958کے سیکشن16میں ترامیم تجویز کی جا چکی ہیں جو صوبائی اسمبلی سے منظوری کے بعد متعارف کروا دی جائیں گی۔صوبائی وسائل میں اضافے کے لیے ریسورس موبلائزیشن کمیٹی سے منظور شدہ تجاویز کے اطلاق کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ محکمے کی جاری سکیموں میں رحیم یار خان میں آفس کاقیام عمل میں آچکا ہے۔ ڈی جی خان میں آفس کے قیام کی سکیم زیر تکمیل ہے۔ صوبائی وزیر نے سیکرٹری ایکسائز کو ہدایت کی کہ وہ ٹوکن ٹیکس کی شرح اور محصولات کی ادائیگی کے لیے مدت کے تعین کے حوالے سے ریسورس موبائلائزیشن کمیٹی میں منظور شدہ تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور پراپرٹی ٹیکس کی مد میں زمین کی قدرپیمائی کے لیے سروے کے معاملات بروقت نمٹائیں۔ وزیر خزانہ نے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ اور اربن ڈویلپمنٹ یونٹ کو پابند کیا کہ وہ محکمہ ایکسائز کے تحت پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے معاملات میں پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیں اور درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

وزیر داخلہ شیخ رشید کی چھٹی ، نیا وزیر داخلہ کون ہو گا؟ فواد چوہدری اور پرویز خٹک کے قلمدان میں بھی تبدیلی

وزیر داخلہ شیخ رشید کی چھٹی ، نیا وزیر داخلہ کون ہو گا؟ فواد چوہدری اور پرویز خٹک کے قلمدان میں بھی تبدیلی

عمران خان کے نیچے سے کرسی سَرک رہی ہے،سینئر لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

عمران خان کے نیچے سے کرسی سَرک رہی ہے،سینئر لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

شہزاد اکبر سےاچانک استعفیٰ کیوں لیا گیا؟آخرکار اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہزاد اکبر سےاچانک استعفیٰ کیوں لیا گیا؟آخرکار اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیدیا

شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیدیا

مولانا ایکشن میں آگئے ،صوبے کی اہم شخصیات کی جے یو آئی میں شمولیت کا امکان

مولانا ایکشن میں آگئے ،صوبے کی اہم شخصیات کی جے یو آئی میں شمولیت کا امکان

ملک میں صدارتی نظام آگیا تو وزیراعظم عمران خان کا کیا فائدہ ہو گا؟ سیاسی بیٹھک میں حکومتی رہنما نے اپوزیشن کو خبردار کر دیا

ملک میں صدارتی نظام آگیا تو وزیراعظم عمران خان کا کیا فائدہ ہو گا؟ سیاسی بیٹھک میں حکومتی رہنما نے اپوزیشن کو خبردار کر دیا

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے، شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے، شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

نواز شریف کو واپس آنا اور جیل جانا ہو گا: گورنر سندھ

نواز شریف کو واپس آنا اور جیل جانا ہو گا: گورنر سندھ

واضح اکثریت حاصل کی.آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی:شیخ رشیداحمد

واضح اکثریت حاصل کی.آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی:شیخ رشیداحمد

دورہ امریکا، شہباز گلِ نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کردی

دورہ امریکا، شہباز گلِ نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کردی

ہمارے خلاف کرپشن ثابت کرکے دکھائیں ،شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو کھلا چیلنج

ہمارے خلاف کرپشن ثابت کرکے دکھائیں ،شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو کھلا چیلنج

عمران خان کشمیر آکر وقت ضائع نہ کریں، مریم نواز

عمران خان کشمیر آکر وقت ضائع نہ کریں، مریم نواز

حکومت امیروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم لاتی اورغریب پر مہنگائی کے پہاڑ توڑرہی ہے، شہباز شریف

حکومت امیروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم لاتی اورغریب پر مہنگائی کے پہاڑ توڑرہی ہے، شہباز شریف

کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگا کر بیٹھ جائیں گے، مریم نواز

کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگا کر بیٹھ جائیں گے، مریم نواز

کشمیری عوام حکم کریں!ہم کل جنگ شروع کردیں گے ،بلاول بھٹو

کشمیری عوام حکم کریں!ہم کل جنگ شروع کردیں گے ،بلاول بھٹو

عمران خان کے خطاب پر تنقید، سوشل میڈیاصارفین نے احسن اقبال کو آئینہ دکھادیا

عمران خان کے خطاب پر تنقید، سوشل میڈیاصارفین نے احسن اقبال کو آئینہ دکھادیا

ہمارے ساتھ دھوکاکیاگیا،فلیکس پرمریم نواز کی تصاویردکھاکر شہباز شریف کولایاگیا

ہمارے ساتھ دھوکاکیاگیا،فلیکس پرمریم نواز کی تصاویردکھاکر شہباز شریف کولایاگیا

سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ بارے تفصیلی فیصلہ پنجاب حکومت پرسنگین فرد جرم ہے،شہبازشریف

سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ بارے تفصیلی فیصلہ پنجاب حکومت پرسنگین فرد جرم ہے،شہبازشریف

عمران حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری پکڑرہی ہے:مریم نوازکاانکشاف

عمران حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری پکڑرہی ہے:مریم نوازکاانکشاف

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

close
No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.