زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوگیا ؟قوم کیلئے خوشخبری آگئی

زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوگیا ؟قوم کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چین نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی بھاری رقم فراہم کر دی  جس کی وجہ سے پاکستان کے ذخائر 24 ارب 41 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے 44 کروڑ ڈالر فراہم کئے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 11 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گہا ہے کہ اس کے علاوہ صرف مرکزی بینک کے خالص ذخائر 17 ارب 23 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ نئے پاکستان کےعظیم الشان ویژن کو عملی جامہ پہنانے اور اسے موزوں ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمیشہ ساتھ دیں گے۔ چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سیمینار کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک کے بہترین اور مشترکہ مستقبل کیلئے چین اور پاکستان کے مابین عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک نے مضبوط باہمی سیاسی اعتماد کے ساتھ فولاد کی مانند اورکبھی نہ ٹوٹنے والے منفرد دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو کورونا وائرس کو شکست دینے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو مضبوطی سے آگے بڑھانے، مشترکہ طور پر علاقائی امن کے تحفظ اور حقیقتاً کثیرالجہتی کے اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close