حارث رؤف اچھے بائولر ہیں ، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ہی رکھنا چاہیے،عاقب جاوید

حارث رؤف اچھے بائولر ہیں ، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ہی رکھنا چاہیے،عاقب جاوید

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیم میں جس کا جو کردار ہے اس کو وہی کرنا چاہیے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ہی رکھنا چاہیے۔ ایک روزہ میچز کے لیے دیگر آپشنز دیکھنے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے حارث رؤف سے نئی گیند کرانا اور سکھانا شروع کر دیا، حارث رؤف اچھے باؤلر تھے لیکن پتہ نہیں کیا ہو گیا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ حارث رؤف ٹیم مینجمنٹ سے کہتے کہ میں نے نیا بال نہیں کرنا۔ پی ایس ایل میں حارث رؤف کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا۔انہوں نے کہا کہ حارث رؤف کو رول مڈل اور آخرمیں تیز باؤلنگ کرنا تھا۔ ٹیم میں جس کا جوکردار ہے اس کو وہی رکھنا چاہیے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close