پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ونڈےکب اور کہاں کھیلا جائیگا،  شائقین کیلئے زبردست خبر آگئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ونڈےکب اور کہاں کھیلا جائیگا، شائقین کیلئے زبردست خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج لارڈز، لندن میں کھیلا جائیگا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کیخلاف 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے، جب بھی میچ میں برا کھیلیں تو سب اکٹھے بیٹھ کر غلطیوں کا جائزہلیتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کوچز اور اینالسٹ کی مدد سے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ آئندہ میچز میں بہتر کھیل سکیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم لارڈز میں کم بیک ضرور کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے لارڈز کے میدان میں کم بیک کرینگے کیونکہ لارڈز میں ہماری حالیہ پرفارمنس بہتر رہی ہے۔ ایک سوال پر نوجوان فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ کہہ سکتے ہیں کہ لارڈز کی کنڈیشنز ہمارے لئے سازگار رہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم اور امام الحق نے بھی لارڈز میں اچھا سکور کیا تھا۔ نوجوان فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ میری کیرئیر بیسٹ باؤلنگ بھی لارڈز میں ہی ہے ہمیں بیٹنگ اور باؤلنگ میں پارٹنرشپ لگانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو فینز کی سپورٹ رہتی ہے ، کارڈف میں بھی حوصلہ افزائی کیلئے کراؤڈ موجود تھا اور امید ہے لندن میں بھی پاکستانی شائقین کرکٹ میچز دیکھنے آئینگے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close