مریم نواز کس کام کے لیے تڑپ رہی ہیں اوران کے ساتھ کیاکریں گے ؟وزیرداخلہ نے بڑااعلان کردیا

مریم نواز کس کام کے لیے تڑپ رہی ہیں اوران کے ساتھ کیاکریں گے ؟وزیرداخلہ نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نوازدھرنا دینے کیلئے تڑ پ رہی ہیں ،بے شک وہ دھرنے کی تیار ی کریں مگر ہم قانون کے مطابق نمٹیں گے،(ن)لیگ آزاد کشمیر میں ہار نے اور پی ٹی آئی حکومت بنانے جارہی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کیبنٹ نے سابقہ فاٹا میں تھری جی اور فور جی کو کھولنے جارہے ہیں اور اگر کسی جگہ قانونی مسئلہ پیدا ہوا تو وزارت داخلہ اس کو بند بھی کرسکتی ہے ،راولپنڈی اسلام آباد میں کورونا پھر بڑھ رہاہے اور این سی او سی​​​​​​​کے مطابق بعض محلوں اور ایریاز میں سمارٹ لاک ڈائون کیا جارہا ہے ،طورخم بارڈر پر جن لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے ان کو داخلے کی اجازت دید ی گئی ہے ،جن کے مثبت ٹیسٹ آئے ہیں ان کو ضلعی ایڈمنسٹریشن کو بلایاگیا ہے کہ ان کو قرنطینہ کردیں ۔ایک سوال پر شیخ رشید نے کہاکہ پارلیمنٹ کے سامنے جو شخص اسلحہ لہرا رہا تھا اس کے پاس پستول تھا لیکن گولیاں نہیں تھیں اور اسے گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ مریم نواز کے اندر دھرنے دینے کی خواہش تڑپ رہی ہے لیکن اب سنا ہے کہ وہ کراچی جارہے ہیں ۔ آزاد کشمیر میں ن لیگ ہارنے جارہی ہے اور پی ٹی آئی اپنی حکومت بنانے جارہی ہے ، اپوزیشن دھرنے کی تیاریاں بے شک کریں ہم ہر وقت قدم اٹھائیں گے جو آئین و قانون کے مطابق ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے ساری زندگی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ،لیکن پاک فوج نے ہندوستان کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ناکام بنائیں گے ۔افغانستان کی صورتحال پر بہتر رائے فارن آفس دیتا ہے ،بارڈر مینجمنٹ کا مسئلہ ہو تو ہم دیکھتے ہیں لیکن افغانستان کی صورتحال فارن آفس ہی بتا سکتا ہے ۔آزاد کشمیر میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر فوج تعینات نہیں ہورہی تاہم باہر فوج تعینات ہو گی ۔آزاد کشمیر میں انتخابات کیلئے فوج روانہ کررہے ہیں اگر آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے درخواست دی تو فوج شفاف الیکشن کیلئے اس کی مدد کرے گی ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close