پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحہ لہرانے والے مسلح شخص کیساتھ کیاہوا؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحہ لہرانے والے مسلح شخص کیساتھ کیاہوا؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے میں سرعام اسلحے کی نمائش کرنے والے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر فلمی انداز میں سڑک پر گھومنے والے مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم سے پسٹل برآمد کی گئی ہےاور اس سے مزید تفتیش کے لئے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے عین سامنے دونوں ہاتھوں میں پستول تھامے چلا جارہا ہے اور ساتھ ہی کچھ الفاظ بھی دہرارہا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحہ کے زور پر گاڑیاں روکتا رہا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close