بھٹووہ غدار تھاجس نے ملک توڑا ،اقوام متحدہ میں کشمیرکیساتھ غداری کی،علی امین گنڈاپور

بھٹووہ غدار تھاجس نے ملک توڑا ،اقوام متحدہ میں کشمیرکیساتھ غداری کی،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان مقبوضہ کشمیرکے عوام کو بھارت کے مظالم سے نجات دلانا چاہتے ہیں ،کشمیری عوام آزادر یا پاکستان کیساتھ الحاق کرنا چاہتے ہیں،عمران خان کو ان کا ہر فیصلہ قبول ہوگا۔انہوں نےکہاکہ آج پاکستان کو پہلی بارایک ایسا لیڈر ملا ہے جن نے ملک کی خوداری،عزت و وقار کو سب سے بالا تر رکھا ہوا ہےلیکن ماضی کے کرپٹ، ڈاکو حکمرانوں نے قرضے لے لے کر ہماری خود مختاری،عزت اور غیرت کا جنازہ نکالااور ہمیں مغربی ممالک کا غلام بنا دیا۔  آج عمران خان نے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ میں وہی کروں گا جو پاکستانی اور کشمیر یوں کی خواہش ہوگی اگر کوئی مجھ سے ڈومور کا مطالبہ کرے گا تو میرا جواب ’’نومور‘‘ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو لوٹنے والے جیب کترے آج کشمیر میں کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ ہمیں یہاں موقع دو ہم کشمیر میں ترقی و خوشحالی لائیں گے ،تین بار یاں تو لے چکے ہو۔بلاول اور زرداری سے کہتا ہوں کہ آپ نے ہمارے ملک بالخصوص سندھ کے بچوں کیساتھ زیادتیاں کی ہیں ،تھر میں بچے بھوک اور پیاس کے باعث مررہے ہیں ، آج کراچی جس کو ہم کہتے تھے کہ کراچی ہماری ماں ہے وہاں ہمیں روز گار ملتا تھا اس کراچی کو آج گندگی کا ڈھیر بنا دیا ہے ۔ بھٹو نے پورے سندھ کو مار دیا ہے اور آپ کہتے ہیں کہ بھٹو زندہ ہے ۔کراچی کے لوگ بارش کے پینے میں ڈوب رہے ہیں ،بھوک اور پیاس سے مررہے ہیں ،بھٹو وہ غدار تھا جس ملک کو توڑا ، اقوام متحدہ میں کشمیر کیساتھ بھی غداری کی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی منظور شدہ قرارداد کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ۔نوازشریف ایک لوہار کی دوکان سے شروع ہوا اور پاکستان کے سب اداروں پر قبضہ کرلیا ۔مریم نوازتم کشمیر کی بیٹی نہیں بلکہ ڈاکو نوازشریف کی بیٹی ہو۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close