عید الا ضحی کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی : ڈاکٹر فیصل سلطان

عید الا ضحی کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی : ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا ہے کہ عید الا ضحی پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گی۔ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید پر سیاحتی مقامات پر جانےکیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں، ماسک کے استعمال سے کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال اور اعدادوشمار پر روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈیلٹا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close