پاکستان میں کورونا ٹاسک فورسز کے سربراہ نے ملک میں مکمل لاک ڈائون کا اشارہ دیدیا

پاکستان میں کورونا ٹاسک فورسز کے سربراہ نے ملک میں مکمل لاک ڈائون کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا ٹاسک فورسز کے سربراہ نے ملک میں مکمل لاک ڈائون کا اشارہ دیدیا ۔۔۔پاکستان میں کورونا کی چوتھی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلائو روکنے کیلئے ملک بھر میں مکمل لاک ڈائون کا امکان ، کورونا ٹاسک فورسز کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمٰن کا اہم ترین بیان سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ اگر احتیاطنہ کی گئی تو ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا جا سکتا ہے تاہم فوری طور پر اس کا امکان نہیں ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی ابھی تک کامیاب رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح 10 سے 50 فیصد کے درمیان ہے اور ہر ہفتے تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا یہ ویرینٹ جہاں بھی پہنچا تیزی سے چھا گیا ہے۔ڈاکٹر عطاالرحمن نے مزید کہا کہ کورونا کے اس ویرینٹ فنگس بھی ہو رہا ہے اور لوگ اپنی آنکھیں کھول رہے ہیں۔کورونا ویکیسن کے ساتھ ایس او پیز کی پاسداری بھی ضروری ہے۔کورونا کی تمام ویکیسن ڈیلٹا اور ڈیلٹا پلس ویرینٹ سے کسی حد تک محفوظ رکھتی تھی تاہم کورونا ہونے کا امکان رہتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ویرینٹ انسانی ہڈیوں کو متاثر کرنے کے ساتھ پھیپڑوں اور آنتوں پر حملہ کرتا ہے اور تیزی سے جسم کے اندر سرایت کرتا ہے۔کورونا کی نئی اقسام ہر دو سے تین ماہ میں آ رہی ہیں۔واضح رہے کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے امریکی ادارے FDAنے انکشاف کیا ہے کہ جانسن اینڈ جانسن کی بنائی کورونا ویکسین اعصابی بیماری کا شکار کر کے انسان کو موت کی کگار تک پہنچا سکتی ہے ۔ اس حوالے سے عوام احتیاط کرے ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close