پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی بات کی،راجہ پرویز اشرف

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی بات کی،راجہ پرویز اشرف

کھڑی شریف(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور لوگوں کے مسائل حل کئے ہیں، ہمیں عوام کے کام کر کے سکون ملتا ہے ۔ 25 جولائی کو آپ کو پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری فیض حمید فیضی کوووٹ دے کر کامیاب بنائیں کیونکہ یہ پڑھے لکھے اور درد دل رکھنے والے انسان ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے پل منڈا کھڑی شریف میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی چوہدری فیض حمید فیضی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔​​​​​​​ راجہ پرویز اشرف جب کھڑی شریف پہنچے تو پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ، جیئے بھٹو، جیئے بے نظیر کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور پل منڈا سے جلسہ گاہ تک بڑے جلوس کی صورت میں انہیں لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھڑی شریف میں میرا ووٹ ہوتا تو میں خود فیض حمید فیضی کو دیتا کیونکہ یہ مخلص انسان ہیں ان کی کامیابی حلقے کے لوگوں کی کامیابی ہے جلسے سے امیدوار اسمبلی چوہدری فیض حمید فیضی نے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور کھڑی کی عوام کا بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر کے دروازے 24 گھنٹے کھولے ہوئے ہیں میں خدمت خلق کرنے کیلئے برطانیہ سے یہاں آیا ہوں،حالیہ الیکشن میں ن لیگ اور تحریک انصاف کو عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے ۔عوام مجھے ووٹ دے کر کامیاب کرے ،میں حلقے میں کھیلوں کے گرائونڈ ، تعلیمی ادارے ، سڑکیں اور دیگر تعمیر وترقی کے کام کروں گا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close