دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک )کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،کورونا کے بڑھتے کیسز  پر بلوچستان کے ضلع گوادر میں دو ہفتوں کے لئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے دو ہفتوں کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اطلاق اتوار 25 جولائی سے ہو گا۔ لاک ڈاؤن کے دوران کریانہ اسٹور، پھل سبزیوں کی دکانیں، میڈیکل سٹور اور پیڑول پمپس کھلے رہیں گے۔صرف ویکسین لگوانے والوں کو آمدورفت کی اجازت ہو گی۔عوام کو ماسک کی پابندی بھی کرنا ہوگی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close