صبا قمر نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

صبا قمر نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

کراچی ( ویب ڈیسک )پاکستانی معروف اداکارہ صباقمر اپنی بیباک تصاویر اور بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں ، مداح اکثر ان سے ان کی شادی سے متعلق سوالات کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم وہ اکثر ان سوالوں کو ٹال دیتی ہیں مگر اب صبا قمر نے اب تک شادی نہکرنے کی وجہ بتا دی، اداکارہ نے کہا کہ روز روز کی ٹینشن مجھے نہیں چاہیے۔ صبا قمر نے سوشل میڈیا کی ایپ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہر کوئی مجھ سے یہی پوچھتا ہے کہ آپ اب تک سنگل کیوں ہیں ، چار دن کی توجہ کے چکر میں روز روز کی ٹینشن مجھے نہیں چاہیے۔ خیال رہے کہ امسال مارچ میں اداکارہ نے عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کرنے کی تصدیق کی تھی تاہم بعد ازاں شادی سے انکار کر دیا تھا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close