اسپین کی پارلیمنٹ میں چوہے کی انٹری، اراکین کی دوڑیں لگ گئیں

اسپین کی پارلیمنٹ میں چوہے کی انٹری، اراکین کی دوڑیں لگ گئیں

میڈرڈ(ویب ڈیسک )اسپین کے ایوان میں چوہا بنا بن بلایا مہمان۔۔۔اراکین دم دبا کر بھاگے۔اسپین کی پارلیمنٹ میں چوہے نے دھواں دھار انٹری دے دی،بنا بلایا مہمان جب ایوان میں داخل ہوا تو اراکین کی ہوائیں اڑ گئیں،ہوا کچھ یوں کے پارلیمنٹ میں معول کا اجلاس جاری تھا کہ اسدوران چوہا آدھمکا اور ایوان میں کھلبلی مچادی، اراکین خوفزدہ ہوکر دم دبا کر بھاگنے لگے جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ اسپین کی پارلیمںٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین بھی ہسنے بنا نہ رہ سکے، کیونکہ اسپیکر کی نظر جب اچانک چوہے پر پڑی تو وہ بے اختیار ہنس دیں اور شور بھی مچا دیا جس سے دیگر اراکین بھی تھوڑے ہڑبڑا گئے، اراکین اپنی نشستوں سے کود کر بھاگے جس سے کچھ لڑکھڑا کر گرتے گرتے بچے۔ واقعے کے وقت سابق علاقائی صدر سوزانا ڈائز کو سینٹر منتخب کرنے کے فیصلے کا جائزہ لیا جارہا تھا،چوہے کی آمد پر اجلاس کی کارروائی روک دی گئی۔پارلیمنٹ کی علاقائی اسپیکر مارٹا بوسکے ن ڈائس پر تقریر کررہی تھیں کہ مائیکرو فون پر ان کے چیخنے کی آواز آئی اور انھوں نے ایک دھچکے کی سی کیفیت میں اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیا،جس کے بعد متعدد ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر چوہے سے بچنے لگے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close