دھک دھک گرل نےتکلیف دہ واقعے سے پردہ اٹھاتےہوئے مداحوں کو صاف صاف بتا دیا

دھک دھک گرل نےتکلیف دہ واقعے سے پردہ اٹھاتےہوئے مداحوں کو صاف صاف بتا دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے فلم ’صاحبان‘ میں پیش آنے والے تکلیف دہ واقعے سے پردہ اٹھاتےہوئے مداحوں کو صاف صاف بتا دیا۔  مادھوری ڈکشٹ نے یوٹیوب ویڈیو میں بتایا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران جب خرگوش کو میری گود میں بیٹھایا گیا تو وہ بار بار بھاگ جاتا تھا۔ خرگوش کو بیٹھانے کے لئے میری گود میں گاجر اور پھول گوبھی رکھ دی گئی۔ خرگوش نے گاجر اور پھول گوبھی کھاتے کھاتے میرے انگوٹھے پر بھی کاٹ لیا جس پر میں بہت چِلائی اور سب لوگ میری مدد کے لئے آگئے۔ خیال رہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بالی ووڈ انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکارہ ہیں۔ ان کے بھارت سمیت دنیا بھر میں مداح پائے جاتے ہیں۔ ’دھک دھک گرل‘ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے متعلق ان 10 باتوں کا ذکر کر رہی ہیں جنہیں عام طور پر لوگ نہیں جانتے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close