ڈالر بے قابو ۔۔۔!!! قیمت میں ریکارڈ اضافہ ،پاکستانیوں کیلئے بری خبر آگئی

ڈالر بے قابو ۔۔۔!!! قیمت میں ریکارڈ اضافہ ،پاکستانیوں کیلئے بری خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے، تقریباً 9 ماہ بعد ڈالر 162.50 روپے کی سطح عبور کرگیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پراچہ ایکسچینج ظفر پراچہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےبتایا کہ ممکن ہے کہ حکومت کا آئی ایم ایف سے پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کرنے کا کوئی معاہدہ ہوا ہو تاکہ حکومت آئی ایم ایف سے قرض لینے کی شرائط کو پورا کرسکے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی برآمدات، ترسیلات زر اور زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے تو روپے کی قدر میں کمی کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ چیئرپرسن فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوسٹن کے مطابق اشیائے خردونوش اور مشینری کی درآمدات کی مد میں درآمدکنندگان بڑی تعداد میں رقم کی ادائیگی کررہے۔ ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث اس کی قیمت بھی بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں لاک ڈاون کے خطرے کے پیشِ نظر درآمدکنندگان بینکوں کے ذریعے بڑی تعداد میں لیٹر آف کریڈٹ کھلوا رہے ہیں جس کے باعث بھی ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ لیٹر آف کریڈٹ درآمدکنندہ اور برآمدکنندہ کے بینک کے درمیان کیا جانے والا ایک مالی معاہدہ ہے جس کے مطابق درآمدکنندہ کا بینک اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ برآمدکنندہ کو درآمدات کی مد میں رقم کی ادائیگی وقت پر کی جائے گی۔ اگر خریدار یا درآمدکنندہ وقت پر رقم کی ادائیگی کرنے سے قاصر ہوتا ہے تو ایسی صورت میں درآمدکنندہ کا بینک درآمدات کی مد میں رقم کی ادائیگی کرے گا۔واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت اگست 2020 میں 168.87 کی بلند ترین سطح پر تھی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close