علی رحمان بہترین دوست، شادی کرنا چاہوں گی: ہانیہ عامر

علی رحمان بہترین دوست، شادی کرنا چاہوں گی: ہانیہ عامر

کراچی (ویب ڈیسک )معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اداکار علی رحمان  ان کے بہترین دوست ہیں، وہ شادی کیلئے ان کا انتخاب کریں گی۔اداکارہ  ہانیہ عامر کے  انٹرویو کا  ایک  کِلپ  سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہے جس میں   انہیں تین آپشنز دیتے ہوئے پوچھاگیاکہ وہ ان میں سے کس کو قتل کریں گی، کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہیں گی اور کس کو شادی کیلئے منتخب کریں گی؟ ان تین آپشنز میں اداکار علی رحمان خان، شہریار منور اور اذان سمیع خان شامل تھے۔ہانیہ نے سوال سنتے ہی کچھ لمحے سوچنے کے بعد جواب دیا کہ وہ شہریار منور کو قتل کرنا چاہیں گی کیونکہ ان سے واقف نہیں ہیں۔ جبکہ اگر اذان سمیع خان مجھ سے پوچھتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کروں گی کیونکہ میرے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں۔آخر میں اداکارہ ہانیہ نے کہا کہ میں شادی علی رحمان سے کروں گی کیونکہ وہ میرے بہترین دوست ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close