آئمہ بیگ اور شہباز شِگری نے منگنی کرلی

آئمہ بیگ اور شہباز شِگری نے منگنی کرلی

کراچی (ویب ڈیسک )معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار و ماڈل شہباز شِگری سے منگنی کرلی۔آئمہ اور شہباز کی منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ نے سرخ اور سبز رنگ کی ساڑھی زیب تن کررکھی ہے۔دونوں کیمنگنی پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے اور جوڑے کی آنے والی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔منگنی کی تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار بِلال سعید نے بھی شرکت کی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے انگوٹھی پہن رکھی تھی، ساتھ ہی آئمہ نے شہباز شگری کو انگوٹھی اور دِل والے ایموجی کے ساتھ پوسٹ میں ٹیگ کیا تھا۔آئمہ کی اس پوسٹ پر کئی افراد نے انہیں منگنی کی مبارکباد دی تھی۔دوسری جانب رواں ماہ کے آغاز پر ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں دونوں نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close