پاکستانی لیجنڈ رائٹر انور مقصود نے اسد عمر بہترین اداکار اور شیخ رشید کو کامیڈین کیوں کہا؟ حیران کن خبر

پاکستانی لیجنڈ رائٹر انور مقصود نے اسد عمر بہترین اداکار اور شیخ رشید کو کامیڈین کیوں کہا؟ حیران کن خبر

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان کی سیاست میں بڑے بڑے ڈرامے اور فلمیں چلتی ہیں، اسی حساب سے ملک کے معروف مصنف، مزاح نگار، ادیب، شاعر اور دانشور انور مقصود نے سیاست دانوں کو ایوارڈ سے نواز دیا، نجی ٹی وی کے پروگرام الیون آور میں شرکت کے دوران میزبان وسیم بادامی نے مختلف سوالات کئے اور جب باری آئی سیاستدانوں کی تو انور مقصود نے اسد عمر کو بہترین اداکار اور شیخ رشید کوبہترین کامیڈین قرار دیا۔میزبان نے انور مقصود سے پاکستان کے بہترین ڈراما نگار کون ہے؟ انور مقصود نے جواب دیا جس نے خواب دیکھا تھا ’’علامہ اقبال‘‘۔ بلال مقصود نے جواب دیا میں ڈراما نگار کے بارے میں نہیں بلکہ بہترین ہدایت کار کے بارے میں بتانا چاہوں گا اور میرے نزدیک ساحرہ کاظمی بہترین ہدایت کارہ ہیں۔میزبان وسیم بادامی نے دونوں سے سوال پوچھا آپ کے نزدیک بہترین کامیڈین کون ہے بلال مقصود نے کہا مجھے عمر شریف بہت پسند ہیں،انور مقصود نے کہا کہ کامیڈین شیخ رشید بہترین کامیڈین اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بہترین اداکار ہیں۔ بلال مقصود نے نعمان اعجاز کو بہترین اداکار کہا، انور مقصود نے بہترین شاعر فیض صاحب کو کہا،بلال مقصود نے عصر حاضر کا اچھا گلوکاراظہر کا نام لیا، جبکہ انور مقصود نے گلوکارہ نصیبو لال کا نام لیا اور کہا جنہوں نے پی ایس ایل کا گانا گایا ہے۔بلال مقصود نے بتایا کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے اور نہ ہی شوق ہے اسلئے ڈرامے نہیں دیکھتے۔ بلال کی بات پر انور مقصود صاحب نے برجستہ کہا یہ عامر لیاقت کا شو دیکھتا ہے۔ جس پر میزبان وسیم بادامی ہنس پڑے اور پوچھا کون سا والا شو دیکھتے ہیں رمضان والا یا گیم شو؟بلال مقصود نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا جس میں انہوں نے ناگن ڈانس کیا تھا وہ والا شو دیکھا تھا، وسیم بادامی نے پوچھا تو پھر آپ کو عامر لیاقت کی پرفارمنس پسند آئی؟ بلال مقصود نے جواب دیا بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ آپ نہ چاہتے ہوئے بھی دیکھتے ہیں اور دل ہی دل میں سوچتے ہیں میں یہ کیوں دیکھ رہاہوں۔میزبان وسیم بادامی نے انور مقصود صاحب سے کہا اگر آپ کو خلیل الرحمان قمر کو ایک مشورہ دینا ہو تو کیا دیں گے؟ اس سوال کے جواب میں انور مقصود نے کہا بھائی صاحب بہت اچھا لکھتے ہیں لیکن تھوڑے بپھرے ہوئے ہیں۔ انور مقصود نے طنزیہ کہا وہ واحد لکھنے والے ہیں جو پیدا ہوتے ہی باپ سے لڑ پڑے ہوں گے، وہ تھوڑا غصہ کم کیا کریں اور جہاں خواتین بیٹھی ہوں وہاں تو بالکل غصے کا اظہار نہ کریں۔ بلال مقصود نے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں کہا میرے خیال سے جس فحاشی کی وہ بات کرتے ہیں اس سے زیادہ ان کا غصہ فحش ہوتا ہے۔بلال مقصود نے وسیم بادامی کے سوال پر بتایا کہ ان کے والد کو بہت لوگ کہتے ہیں فلم لکھنے کے لیے لیکن یہ نہیں لکھتے۔ انور مقصود صاحب نے کہا میں فلمیں اس لیے نہیں لکھتا کیونکہ میں آئٹم نمبر نہیں لکھ سکتا اور آئٹم نمبر کے بغیر فلم ہٹ ہی نہیں ہوسکتی، انور مقصود نے کہا میں فلمیں لکھوں گا لیکن ابھی وقت نہیں ہے ابھی تھوڑا ماحول بدلے ابھی جو فلموں کا ماحول ہے وہ مزے کا نہیں ہے۔ انور مقصود نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خود کو مجرم قرار دیا، کہا کہ مجھے زندگی میں جو کرنا چاہئے تھا میں نے وہ نہیں کیا۔ میں نے 60 برس صرف لوگوں کو ہنسایا،مجھے بچوں کو تعلیم دینی چاہئے تھی کیونکہ اس سے تبدیلی آتی اور یہ میں نے نہیں کیا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close