آزاد کشمیر الیکشن، سیاسی کشیدگی عروج پر ،پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ

آزاد کشمیر الیکشن، سیاسی کشیدگی عروج پر ،پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ

گڑھی دوپٹہ(ویب ڈیسک) الیکشن 2021 ‘ گڑھی دوپٹہ میں سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ‘ حلقہ نمبر 4 ہٹیاں دوپٹہ کے گائوں لواسی میں تحریک انصاف کی ریلی پر مخالفین کی فائرنگ ‘ سابق مشیر حکومت و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما محمد عارف مغل خان سمیت چار افراد زخمی ‘​​​​​​​ واقعہ کے خلاف سیکڑوں افراد کے جہلم ویلی روڈ بند کر کے احتجاج ‘ کشیدگی میں مزید اضافہ کا خدشہ ‘جب کہ ایس ایس پی مظفر آباد سید ریاض حیدر بخاری نے واقعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ‘ امن و امان خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close