تعلیمی ادارے بند کرنے بارے اہم خبر، والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

تعلیمی ادارے بند کرنے بارے اہم خبر، والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، موذی وائرس نے جہاں دنیا کے دیگر شعبوں کو متاثر کیا ہے وہی تعلیم کا شعبہ بھی عالمی وبا کے باعث متاثر ہوا ہے۔ کورونا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر کے بعد اب چوتھی لہر نے پنجے گاڑھ دیئے ہیں۔ خدشہ ظاہرکیا جارہاہے کہ اس چوتھی لہر کے باعث بچوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کے تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اہم فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں کئےجائیں گے جبکہ این سی او سی اجلاس ایک سےدو روز میں بلوایا جاسکتاہے۔ واضح رہے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے یکم اگست تک ہیں. صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سکولزگرمی کی چھٹیوں کے سلسلے میں یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔وزیر تعلیم نے ہدایت کی تھی کہ تمام بچے چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close