نور مقد م کیس، پولیس کا ملز م کے والدین کی گرفتاری کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا

نور مقد م کیس، پولیس کا ملز م کے والدین کی گرفتاری کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )عید سے ایک روزقبل اسلام آبادمیںق ت ل ہونے والی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، وفاقی پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور ملازموں کی گرفتاری کے بعد کیس میں 4 مزید اہم ترین دفعات شامل کر لی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابقوفاقی پولیس کی جانب سے نورمقدم ق ت ل کیس میں مزیدملزمان کی گرفتاری کے بعدنئی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جن میں مجرم کوبچانے کیلئے ثبوت مٹانا یا جھوٹی اطلاع دینے کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔پولیس نے کیس میں موت کی وجہ بذریعہ مجسٹریٹ معلوم کرانے اوراعانت جرم، جرم چھپانے اور شواہد پر پردہ ڈالنے کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی ہیں۔ واضح رہے کہ ملز م جعفر ظاہر کو آج ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیا گیا تھااور پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو بھی گرفتار ی کے بعد عدالت میں پیش کیا تھا جو اب ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close