پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سینئر انٹر سٹی کرکٹ چیمپئین شپ میں پہلے دو مراحل کے میچز بے نتیجہ ختم

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سینئر انٹر سٹی کرکٹ چیمپئین شپ میں پہلے دو مراحل کے میچز بے نتیجہ ختم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سینئر انٹر سٹی کرکٹ چیمپئین شپ میں پہلے دو مراحل کے میچز بے نتیجہ ختم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سینٹرل پنجاب میں جاری سینئر انٹر سٹی کرکٹ چیمپئین کے میچز مون سون بارشوں سے متاثر ہونے لگے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دو مرحلوں میں میچز بے نتیجہ ختم ہوگئے،چیمپئین شپ کے تیسرے مرحلے میں کل سے لاہور میں دو میچز کا آغاز ہوگا۔ ایل سی سی اے گراونڈ پر ایسٹ زون بلیوز اور ویسٹ زون بلیوز آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اتفاق گراونڈ پر نارتھ زون وائٹ اور گوجرانوالہ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔  میچ کی تیاریوں کیلئےایل سی سی اے گراونڈ پرایسٹ زون بلیوز کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کی۔ ایسٹ زون بلیوز کے کوچ عامر سجاد نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروائی،پہلے دو مرحلوں کے میچز کے بعد تیسرے مرحلے کے میچز بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close